Allama Iqbal Medical College Convocation


علامہ اقبال میڈیکل کالج کے20 وین کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ماہ جبیں، پروفیسر عائشہ، فیکلٹی ممبران اور والدین نے شرکت کی ۔
پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ بیسٹ گریجویٹ محمد احمد اور اسکے والدین کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔
ایک اچھا انسان ہی اچھا ڈاکٹر بن سکتا ہے۔ ہم مسلمانوں کو نبی اکرم ؐکو ہی اپنا رول ماڈل بنانا چاہئے۔ ڈاکٹرز کو اپنے اندر اچھی کمیونیکیشن سکلز پیدا کرنی چاہئے۔
پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ نے کہاکہ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation