پنجاب یونیورسٹی نےبی کام نتائج کااعلان کردیا
پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری ان کامرس/بیچلر آف کامرس(بی کام) پارٹ ون اور پارٹ ٹوسالانہ2022ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ۔
جس کے مطابق بی کام پارٹ ون میں 14592امیدواروں نے شرکت کی،2711پاس ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب18.58فیصد رہا۔
اسی طرح بی کام پارٹ ٹوکے امتحانات میں 11338امیدواروں نے شرکت کی،3931پاس ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب34.67فیصد رہا۔
Punjab University has announced the B.Com results