Islamiat Paper out of course, Parents and Students protest

Islamiat compulsory exam paper out of course, students parents protest

اسلامیات لازمی کا امتحانی پرچہ آؤٹ آف کورس، طلباء والدین کا احتجاج
فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کا 4مئی کو ہونے والا اسلامیات لازمی کا پرچہ آؤٹ آف سلیبس ہونے پر طلبہ اور والدین سراپا احتجاج بن گئے
انہوں نے پرچہ دوبارہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چند ماہ قبل اسلامیات لازمی کا نیا نصاب متعارف کرایا گیا تھا
مگر وقت کی کمی کے باعث امتحانات کے لئے نصاب میں کمی کی گئی تھی۔ بعض سکولوں نے پرانے نصاب کے مطابق اور بعض نے نئے نصاب کے مطابق امتحان دینے کا آپشن سلیکٹ کیا
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اسلامیات لازمی کے پرچے میں نئے نصاب کے مطابق امتحان دینے والے طلبہ کے پیپر میں بیشتر سوالات اس نصاب میں سے لئے گئے جسے وقت کی کمی کے باعث ڈراپ کیا گیا تھا
والدین کے مطابق آؤٹ آف سلیبس پیپر سے ان کے بچوں کا تعلیمی مستقبل اور پوزیشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے
انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین فیڈرل بورڈ سے اپیل کی کہ نویں جماعت کا اسلامیات لازمی کا پرچہ دوبارہ لے کر انہیں ریلیف فراہم کیا جائے

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation