Roadmap To Antibiotics Free Poultry Production in Khyber Pakhtun khwa


زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ پولٹری سائنس ، فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز نے یونیورسٹی کے میگا پروجیکٹ " ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ سنٹر " کے تحت شعبہ پولٹری سے وابستہ زمینداروں کے لئے (Roadmap To Antibiotics Free Poultry Production in KhyberPa khtun khwa ) کے عنوان سے ایک روزہ فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا
جس کا مقصد یونیورسٹی کے ماہرین، ریسرچ اداروں اور پولٹری سے وابستہ زمینداروں کے درمیان باہمی تعاون پیدا کرنے، زمینداروں کے مسائل ، پولٹری میں استعمال ہونے والی انٹی بائیوٹک ادویات کا انسانی صحت پر برے اثرات ، کم خرچ و بغیر ادویات کی گوشت اور انڈے پیدا کرنے کے حوالے سے آگاہی تھا.
مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پولٹری سے وابستہ زمیندار اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرے،
یہاں یونیورسٹی ماہرین انہیں پولٹری فیڈ سے متعلق بہترین معلومات دے گے اور ان کی رہنمائی کرے گے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا زیادہ حصہ زراعت سے وابستہ ہیں، وطن عزیز کو زراعت اور لائیوسٹاک میں خودکفیل بنانے کی خاطر انہیں بہت محنت کرنی ہوگی،
انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کے دروازے ہر وقت زمینداروں کی رہنمائی کے لئے کھولے رہے گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان، چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نائلہ امتیاز، آرگنائزر ڈاکٹر رفیع اللہ اور فیکلٹی کو کامیاب فیلڈ ڈے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس پروگرام میں زمینداروں کو مفید معلومات حاصل ہونگے۔
ڈین پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان اور چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نائلہ امتیاز نے بھی خطاب کرتے ہوئے پولٹری میں بے تحاشہ ادویات کی روک تھام ، مرغیوں کو حفاظتی ویکسین لگانے، مشہور نسل کی مرغیاں پالنے کے حوالے سے زمینداروں کو مفید مشورے دیئے ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے فیلڈ ڈے کے شرکاء میں شیلڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کئے۔اس موقع پر شعبہ لائیوسٹاک مینجمنٹ کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم سہیل نے بھی شرکت کی

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation