کوئٹہ: 09 مارچ: صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ کالجز اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اساتذہ معاشرے کا اہم اور باشعور طبقہ ہے۔ انہیں تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی پی ایل اے کے جنرل سیکرٹری پروفیسر خلیل خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے نائب صدر پروفیسر شیر زمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر طارق بلوچ اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے ٴآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ریگولر پروموشن کی راہ میں نئی ترمیم کے ذریعے رکاوٹیں حائل کر دی گئی ہیں جس سے کالجز اساتذہ کی پروموشن تقریبا رک گئی ہے اور چودہ اضلاع میں ملازمین کے ایجنسی الاونس کی مد میں کروڑوں روپے کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے وفد کے مطالبات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کالجز اساتذہ کے درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر فور پر کوششیں کی جائیں گی۔
شکریہ جنگ