Reply to comment

چار سال کے دوران سب سے زیادہ تحقیق قائداعظم یونیورسٹی نے کی

کراچی: 09 مارچ: پاکستان کی جامعات میں تحقیق, ( پبلی کیشن) کے لحاظ سے قائد اعظم یونیورسٹی نے ملک کی دیگر جامعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ملک کی سب سے بڑی جامعہ ہونے کی دعویدار جامعہ کراچی کا نمبر تیسرا ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کی 2007 میں 2008, 409 میں 2009, 544میں 545اور 2010میں 548 پبلی کیشن شائع ہوئی ہیں پرائیویٹ یونیورسٹی آغا خان اس لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے جس کی باالترتیب 345, 311, 186 اور 416 تحقیق شائع ہوئی ہیں جس کہ جامعہ کراچی کی 365, 419, 276اور 387 تحقیق شائع ہوئی ہیں، ڈاو یونیورسٹی کا نمبر 13واں ہے جس کی باالترتیب 55, 49, 11 اور 94 تحقیق شائع ہوئی ہیں سندھ یونیورسٹی کا نمبر 15واں، وفاق اردو یونیورسٹی کا نمبر 24واں، اقرا ء یونیورسٹی کا 38واں، ہمدرد یونیورسٹی کا 52واں، جامعہ این ای ڈی کا 53 واں، جناح یونیورسٹی فار وویمن کا 55واں جبکہ آئی بی ایم انسٹی ٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ کا 95 واں، اور آئی بی اے کراچی کا 96 واں اور پی اے ایف کراچی انسٹی ٹیوٹ کا آخری یعنی 97واں نمبر ہے ، آئی بی اے کی 4سال کے دوران صرف 3 پبلی کیشنز ہیں دریں اثناء معلو م ہوا ہے کہ جامعہ کراچی دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں 569 ویں نمبر پر آگئی ہے جامعہ کراچی کی پریس ریلیز کے مطابق ٹائمز ہائز ایجوکیشن کی عالمی رینکنگ برائے 2010 میں جامعہ کراچی کا نمبر 569 ہے ۔

شکریہ جنگ

Reply

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.