آزاد کشمیر: 24 مارچ: جموں و کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام آج راولا کوٹ میں طبقاتی نظام تعلیم فیسوں میں اضافے کے خلاف ایک ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی سے سابق وزیراعظم سردار یعقوب خان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عابد حسین ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سردار عظیم خان اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر و مرکزی عہدے دار خطاب کریں گے۔ ریلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
شکریہ جنگ