آزاد کشمیر: 29 اپریل: باغ اور دیگر مضافات میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاون کے خلاف طلبہ کا اھتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین خان چوک میں جمع ہو گئے جہاں سے وہ جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے۔ اس موقع پر محکمہ برقیات اور واپڈا کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین چوک حیدری پہنچے جہاں یہ احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کر گیا احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے طلبا تنظیموں کے رہنماوں نے حکومت آزاد کشمیر اور واپڈا پر زور دیا کہ باغ کے گرد نواح میں روزانہ 12 گھنٹے سے زائد کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے طلبہ و طالبات کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے حکومت آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ باغ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
شکریہ جنگ