Reply to comment

حقوق کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے

کوئٹہ: 13 مئی: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر او رمتحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے سرپرست اعلی محمد نواز جتک ، چیئرمین حافظ غلام محی الدین نے وزیر تعلیم سندھ کے ترجمان کے بیان پر شدید ردعمل میں اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے اساتذہ اپنے حقوق کے حصول کےلئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم سندھ کے ترجمان کا بیان اساتذہ مخالف جذبات پر مبنی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی ادارے فوری طور پر متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے ڈیمانڈ نوٹس پر عملدرآمد کریں۔ ورنہ یہ تحریک صوبوں سے نکل کر 26 مئی کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد تک پہنچ جائے گی اور آٹھ لاکھ سے زائد اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاوس کا گھیراو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ اور سلیکشن گریڈ تعلیمی انکریمنٹس تعلیمی پالیسی 10۔2009 پر شہری دیہی فرق کا خاتمہ بلوچستان پیکج کے اساتذہ کو مستقل کرنا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اساتذہ کے مکانات کی تعمیر کرنا سندھ پنجاب خیبر پختون خواہ کے اساتذہ کو بلوچستان کی طرز پر ٹائم اسکیل اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہمارے چارٹر آف ڈیماند کا حصہ ہے۔

شکریہ جنگ

Reply

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.