پشاور: 01 جون: پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پشاور میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام نرسوں کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کی نرسوں کی تاریخ سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے جنہوں نے گزشتہ تین چار سالوں کے دوران دہشت گردی کے مختلف واقعات کے موقع پر ہزاروں زخمیوں کو بروقت طبی امداد اور بہترین دیکھ بھال فراہم کر کے اپنا پیشے کا حق حقیقی معنوں میں ادا کیا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ہمارے ہاں نرس ڈاکٹر شرح میں واضح تفاوت کے باوجود نرسوں نے کبھی بھی اس کمی کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران آڑے نہیں آنے دیا ۔ پروفیسر حفیظ اللہ نے کہا کہ دیگر صوبوں کی نسبت ہمارے ہاں بعض معاشرتی بندشوں کی وجہ سے نرسنگ کے پیشے میں خواتین کی شمولیت کو بعض سماجی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود نئی نسل کی طالبات کا اس جانب رجحان حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے نرسنگ کے پیشے کی اہمیت کے پیش نظر صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ یونیورسٹی کے تحت چار سالہ اور دو سالہ بی ایس سی نرسنگ کے کورسز کا آغاز کیا جس کے انتہائی اچھے نتائج اور اثرات سامنے آنے کا امکان ہے۔ پروفیسر حفیظ اللہ نے کہا کہ بی ایس سی کے بعد ہم خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے تحت مستقبل قریب میں ایم ایس نرسنگ شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
شکریہ آج