کوئٹہ: 31 مئی: ماہر تعلیم سی ایس ایس پی سی ایس وزیر خان مندوخیل نے گزشتہ روز گورنمنٹ سردار احمد بوائز اینڈ گرلز سکولز کلی ماسٹر سلیم اتحاد روڈ چلتن ٹاون کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور حاضرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خان مندوخیل، جی ٹی اے کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد قاسم خان ، چلتن ٹاون کے اے ڈی او نثار مینگل ، ڈی ڈی او حاجی عبدل علی اور ای ڈی او عبدالقیوم کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ان رہنماوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ لہٰذا والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے ۔ اس موقع پر علاقے کے عوام نے سکول کے لئے 20 ہزار فٹ زمین پر اپنے بزرگ رہنما سردار احمد بڑیچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے سکول کے لئے زمین دے کر بہت بڑا نیکی کا کام کیا ہے۔ اللہ تعالی اس کا بہت اجر دیں گے۔
شکریہ جنگ