پشاور: 15 جون: پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایڈ کے سالانہ امتحان کے لئے دی گئی تاریخ دوسری بار تبدیل کر کے 24 جون کر دی گئی جس کی وجہ سے طلبا و طالبات مخصمے کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ امتحانی امیدواروں کے کلئے آئی ای آر پشاور یونیورسٹی سے بی ایڈ پرائیویٹ کالجز کو رول نمبر 22 جون کی تاریخ کے جاری کئے گئے مگر اب امتحان کی تاریخ تبدیل ہونے سے پرائیویٹ امیدواروں کو نئی تاریخ سے دوبارہ آگاہ کیا جا رہا ہے۔ طلباء و طالبات اور انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے اساتذہ اور انتظامیہ نے اس امر پر تشویش کا اظہار کی اہے۔
شکریہ آج پشاور صفحہ 2