پشاور: 21 جون: مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ق) کا ایک اجلاس یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پشاور یونیورسٹی کے صدر اسلم فاروق اور مہمان خصوصی صوبائی صدر ملک منصف خلیل نے ماسٹر امتحانات کے تنازعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماسٹر امتحانات کو عید کے بعد منعقد کر کے طلبا کو کورس مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ماسٹر امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبا کے جاری احتجاج میں اپنی شرکت کا اعلان کیا۔
شکریہ آج پشاور 2