کوئٹہ: 28 جون: پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر سید زبیر شاہ آغا جنرل سیکرٹری عتیق کاکڑ محمد علی زرکون عامر گلزار شیر شاہ کاکڑ ریاض ترین مسعود خان مندوخیل صادق ناصر جمعہ رحیم ندیم ترین اور ابراہیم پانیزئی نے بیان میں بلوچستان یونیورسٹی میں بعض عناصر کی جانب سے کارکنوں پر حملے ، فائرنگ اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کو منفی حربوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں آج کلاسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فخر افغان باچاخان کے پیروکار ہیں۔ دھمکیوں دھونس سے گھبرانے والے نہیں۔ انہوں نے بسم اللہ خان ناصر عبدالصمد پانیزئی اور ایمل خان کی گرفتاری اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج کی مذمت کی۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ