Reply to comment

انٹر سکولز میتھ کمپٹیشن کا انعقاد

کوئٹہ: 28 جون: الصادق سوسائٹی کے زیر اہتمام بلوچستان کے مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان میتھ کمپٹیشن کا انعقاد کر دیا گیا۔ اس مقابلے میں جماعت چہارم اور پنجم کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ٹیسٹ کے انعقاد کے دوران سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سرور جاوید اور جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز محترمہ رباب حمید درانی بھی موجود تھیں جنہوںنے طلبا کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے سوسائٹی کے چیئرمین سید زاہد حسین اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی طلبا کے درمیان ذہنی آزمائش کے مقابلے اسی طرح منعقد کرائے جاتے رہیں گے۔

شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ

Reply

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.