چکدرہ: 08 جولائی: یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں سائنس اینڈ آئی ٹی کی تعلیم کی فراہمی اور جدید عصری تقاضوں کے مطابق اس کے فروغ میں یونیورسٹی کا کردار اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان نے یونیورسٹی میں جدید ڈیجیٹل لیب کے افتتاح کے موقع پر کیں۔ اس موقع پر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس محمد سلام مسلم، ناصر رشید خان، شاہ خالد، یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات محمد شاہد خان، رجسٹرار محبوب الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان یونیورسٹی کے ہیڈ ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی کو ڈیجیٹل لیب میں موجود سو سے زائد جدید ماڈل لیپ ٹاپ، لیب میں لڑکوں اور لڑکیوں کے علیحدہ علیحدہ انتظامات ، اور تیز ترین انٹر نیٹ وائی فائی سہولت کے ساتھ سیکیورٹی لحاظ سے سی سی ٹی وی کی تنصیب کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔
شکریہ آزادی بیک پیج