Reply to comment

کوئٹہ امتحانی مراکز میں سہولیات کا فقدان

کوئٹہ: 23 فروری: کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں قائم امتحانی ہالوں میں سہولیات کے فقدان کے باعث طلباء سمیت اساتذہ کو مشکلات کا سامنا بعض سنٹروں میں ٹوٹا ہوا فرنیچر اور روشنی کا کوئی مناسب انتظام نہیں۔ جب کہ اکثر مقامات پر گیس کی بھی کوئی سہولت نہیں ۔ طلباء کو پرچہ حل کرنے میں مشکل کا سامنا رہا۔ شدید سردی میں طلباء و طالبات ٹھٹھرتے رہے۔ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے زیر انتظام کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ جس کے لئے صوبہ بھر میں 230 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں مگر امتحانی ہالوں میں اکثر کے حوالے سے طلباء و طالبات سمیت نگران عملے اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثر امتحانی ہالوں میں فرنیچر اور ٹوٹے شیشے ہیں ۔ ہالوں میں گیس کی سہولت نہ ہونے کے باعث طلبہ شدید سردی میں پرچے حل کرنے پر مجبور ہیں۔

شکریہ جنگ

Reply

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.