Reply to comment

سرکاری سکولوں میں مفت کتب فراہم کریں گے

کوئٹہ: 26فروری: ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر تعلیم کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق ناظم تعلیمات سکولز حکومت بلوچستان کی جانب سے درسی کتب جماعت اول تا دہم موصول ہو گئی ہیں۔ تمام پرائمری مڈل و ہائی میل/فیمیل سکولوں کے سربرہان بالترتیب متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران و ڈسٹرکٹ ایجوکشین آفیسر پلاننگ سے فوری طور پر رابطہ کر کے کتب وصول کر لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ یکم مارچ 2010 سے تعلیمی سال کے آغاز سے ہی تمام طلباء و طالبات میں مفت درسی کتب تقسیم کر دی جائیں۔ نیز عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن والدین کے بچے/بچیاں سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ہیں ان کے بچوں کو حکومت بلوچستان محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام درسی کتب فراہم کی جائیں گی۔ لہٰذا ان کو کتب خریدنے کی ضرورت نہیں۔ تمام سکولوں کو ان کی تعداد طلباء کے مطابق کتب فراہم کی جا رہی ہیں۔ اگر طلباء و طالبات کتب کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پائی گئی تو متعلقہ سربراہان ان کے ذمہ دار ہوں گے۔

شکریہ جنگ

Reply

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.