لندن: 01 مارچ: ڈیوک یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ لیزر ٹیکنالوجی پر مبنی نئے اور جدید طبی آلات سے جلدکے سرطان کی تشخیص میں بہت زیادہ مدد مل رہی ہے۔ ان آلات کی وجہ سے اب ڈاکٹر لاکھوں زندگیوں کو بچانے میں کامیاب ہورہے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق نازک آلات سے جلدکے42 نمونے لے کر سرطان کی تشخیص قبل از وقت لی جاتی ہے۔اس سے ایک طویل اور تکلیف دہ عمل سے گزرکرمریض کو علم ہوتا تھا کہ اس جلدی سرطان میں مبتلا ہوچکا ہے۔ تاہم ماہرین امراض جلد اور دیگر سائنس دان مزید تحقیق اور جستجو میں مصروف عمل ہیں تاکہ اس بیماری کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جاسکے۔
شکریہ جنگ