آئی جے ٹی بلوچستان کے وفد کی نور الدین سے ملاقات

کوئٹہ: 29 جون: اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے ناظم نور الدین غلزئی نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی بلوچستان کے قائم مقام امیر پروفیسر امان اللہ شادیزئی سے تعلیم بچاو مہم کے حوالے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے جو تعلیمی خدمات سرانجام دی ہیں وہ حکمرانوں کے سمیت تمام تنظیموں کے لئے قابل تقلید ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی اسلامی کی سربلندی کے لئے آمریت کے خلاف جدوجہد طلبہ مسائل کے حل اور اس راہ میں پیش آنے والی مشکلات کا پامردی سے مقابلہ ایک روشن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ہر طالب علم کو کامیابی سے تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرے۔ اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے ناظم نور الدین غلزئی نے تمام ناظمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مہم کو کامیابی سے چلا کر طلبہ ترجمان کا حق ادا کریں۔
انہوں نے گورنر، وزیراعلی سے اپیل کی کہ لورالائی و تربت یونیورسٹی کیمپس کو سہولیات ور سٹاف کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے کر ان اضلاع کے تعلیمی مستقبل کو بچایا جائے۔

شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ