کوئٹہ: 11 جون: پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی بیان میں آئی ٹی یونیورسٹی میں جاری طلبا دشمن تعلیم دشمن اقدامات پر اعلی حکام کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کا ہاسٹل بغیر کسی جواز کے بند ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے طلبا مشکلات کا شکار ہیں اور کئی بار طلبا کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک غیر سرکاری ادارے کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں کے طلبا کے فنڈ جاری کیا گیا مگر تاحال انتظامیہ نے طلبا کو فنڈ جاری نہیں کیا جب کہ اس امدادی رقم سے یونیورسٹی کے لئے بسیں خریدی گئی ہیں جب کہ طلبا سے روزانہ کی بنیادی پر بس کا کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بند ہاسٹلز کے حوالے سے کئی ماہ سے انتظامیہ سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ مگر تاحال پیش رفت نہیں ہوئی۔ پشتون ایس ایف ناروا اقدامات کے خلاف جلد احتجاج کا لائحہ عمل طے کر لے گی۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ
Comments
pashtono ko it universtiy se
pashtono ko it universtiy se nikal do sub tek hoga........