آزاد کشمیر: 04 جون: آزاد کشمیر کی عدالت عالیہ نے دارالحکومت مظفر آباد میں زیر تعمیر گورنمنٹ پوسٹ ڈگری کالج عید گاہ کی تعمیر کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج عید گاہ کی تعمیر کے خلاف سابق سیکرٹری ورکس محب علی نقوی نے رٹ دائر کی ہے جس میں انہوں نے کالج کے قریب سے گزرنے والی سڑک کی کشادگی 25 سے 33 فٹ کرنے کی استدعا ہے۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس مصطفٰی مغل پر مشتمل بنچ نے رٹ ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے منظور کرتے ہوئے عید گاہ کالج کی تعمیر کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔
شکریہ جنگ