اردو یونیورسٹی میں قومی سندھ ادبی کانفرنس

اسلام آباد: 19 مئی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ سندھی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے دو روزہ قومی سندھی ادبی کانفرنس کا ہتمام کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیس رڈاکٹر محمد قیصر نے کی۔ کانفرنس کا موضوع سندھی زبان و ادب کی ترقی، ایک تحقیقی جائزہ تھا۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد سندھی زبان اور ادب کے فروغ کے حوالے سے ماہرین کی تجاویز اور آرا کی روشنی میں مزید بہتر طریقے سے کام کرنا اور سندھی زبان اور ادب کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کی نشان دہی کرنا تھا۔

شکریہ ایکسپریس