اسلام آباد: 11 مئی: ضلع بھر میں کالجز اور سکول کے ہزاروں ٹیچرز کی تنخواہوں سے رواں ماہ کی جانے والی 20 تا 30 فیصد کٹوتیوں کو محکمہ ڈسٹرکٹ اکاونٹ نے اساتذہ کے زبردست احتجاج کے بعد کمپیوٹر کی غلطی قرار دے دیا ہے جب کہ اس سے قبل اسے فلڈ ٹیکس اور انکم ٹیکس کی کٹوتی قرار دیا جا رہا تھا۔ ان بھاری کٹویتوں کو فوری ادائیگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر راولپنڈی مظہر حسین لنگڑیال نے اس بابت بتایا ہے کہ کمپیوٹر کی غلطی کی وجہ سے اساتذہ کی تنخواہوں میں سے جو رقوم کاٹی گئی تھیں وہ 5 روز میں اساتذہ کو ادا کر دی جائیں۔ اس بابت کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ فنڈز بھی موجود ہیں۔ اور بنکوں کی متعلقہ برانچوں کو اس بابت ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں جب کہ پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق بھلوالیہ، چودھری ظفر، تعظیم حسین، قاری غلام اللہ نے اکاونٹ آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی تنخواہیں بنانے والے کمپیوٹر درست رکھے جانے چاہیئں۔
شکریہ ایکسپریس