اساتذہ رہنماوں کے قتل کے خلاف تین روزہ سوگ

کوئٹہ: 13 مئی: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے پنجگور میں دو اساتذہ رہنماوں عبدالستار اور ماسٹر سفیر احمد کے قتل کے خلاف صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ جب کہ مکران ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے تمام تین روز تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اساتذہ کے اغواء اور مسخ شدہ لاشوں کے ملنے سے تعلیمی ماحول برباد ہو کر رہ جائے گا۔ کوئٹہ میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر محمد نواز جتک نے جی ٹی اے بی ضلع پنجگور کے چیئرمین عبدالستار اور ماسٹر سفیر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کے قتل کے خلاف صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں تین روز تک سوگ منایا جائے گا۔

شکریہ جنگ