اساتذہ کا ڈیوٹی کرنے سے انکار

ایبٹ آباد: 03 جون: گورنمنٹ پرائمری سکول بنوٹہ میں نئے تعینات ہونے والے ٹیچرز نے سکول آنے سے انکار کر دیا جس سے طلبا کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے پرائمری اساتذہ کی تقرریوں کے بعد نئے بھرتی ہونے والے ذاکر حسین کو گورنمنٹ پرائمری سکول بنوٹہ میں تعینات کیا گیا لیکن تعیناتی کے بعد ذاکر ھسین نے سکول جانا گوارا نہیں کیا۔ جس پر بنوٹہ کے عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے بھی اس حوالے سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی ہے۔ بنوٹہ کے عوام نے طوری طور پر غیر حاضر سکول ٹیچر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شکریہ آج