پشاور: 02 جون: کوآرڈی نیشن کونسل ضلع دیر پائین نے حاضر سروس اساتذہ کے لئے ایٹا ٹیسٹ کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ کونسل کے چیئرمین سید محمد شاہ اور پریس سیکرٹری عبدالخالق کے مطابق صوبائی حکومت نے حاضر سروس اساتذہ کے لئے ایٹا ٹیسٹ کی شرط رکھ کر معماران قوم کی توہین کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ 15، 20 سال تک فرائض انجام دینے والوں کے لئے ایٹا ٹیسٹ لازمی قرار دینا اور ان پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم کے حاضر سروس اساتذہ کو ایٹا ٹیسٹ سے مستثنی قرار دیا جائے۔ بصورت دیگر اساتذہ بھرپور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے 3 جون کے دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔
شکریہ آج