اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبہ کے قاتل گرفتار

آزاد کشمیر: 01 جون: باغ کے نواحی موضع نزیولہ کی رہائشی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی ایم اے کی طالبہ ثریا جمیل کو راولپنڈی میں قتل کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان میں انعام الحق، اویس تنویر ،محمدایوب شامل ہیں۔ مقتولہ ایم فل کرنے کے لئے مانچسٹر یونیورسٹی میں داخلے کے لئے بنک سٹیٹمنٹ بنوا کر باہر نکلی اور اس کے پاس 5 سے 7 لاکھ روپے تھے کہ ملزمان اس کا پیچھا کرتے رہے اور بعد ازاں اسے ایک مکان میں لے جا کر تیز دھار آلے سے قتل کر کے اس کی نعش پنکھے ساتھ لٹکا کر خود کشی کی واردات قرار دینے کی کوشش کی
لیکن پولیس ے اے ٹی ایم کارڈز کے مقتولہ کے بنک اکاونٹس سے نکالی جانے والی رقم اور تلاش کے بعد ملزمان تک پہنچ کر انہیں گرفتار کر لیا۔ مقتولہ کے ورثاء اور باغ کے عوامی حلقوں نے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آزاد کشمیر کے سابق سینئر وزیر سردار قمر الزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ باغ کی رہائشی طالبہ ثریا جمیل کے بہیمانہ قتل اور درندگی کا مظاہرہ کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

شکریہ جنگ