پشاور: 20 مئی: پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ اسلامیہ کالج امیر ترین ادارہ ہے تاہم اس کے ملکیتی اثاثے لوگوں نے اونے پونے داموں لے رکھے ہیں جس کے باعث اتنے وسائل رکھنے والا ادارے کو بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گرانٹ پر انحصار کرنا پڑتا ہے فاضل جسٹس نے یہ ریمارکس گزشتہ روز فضل واحد نامی شہری کی جانب سے دائر رٹ پر جاری کئے ۔ دو رکنی بنچ جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس یحیٰی آفریری پر مشتمل تھا۔
شکریہ جنگ