اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کی وضاحت

پشاور: 15 جون: اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سمر سمسٹر سسٹم کے خلاف طلبا کے احتجاج پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمر سمسٹر کا اہتمام بعض پرچوں میں فیل یا کمزور طلبا کی پڑھائی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کیا جاتا ہے جس پر یونیورسٹی کو کافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہ اکہ اساتذہ کو فی کلاس معاوضہ کی اداگئی کے علاوہ بجلی اور جنریٹر کی سہولیات کی فراہمی پر کافی خرچ آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمر سمسٹر کا اہتمام تمام طلبا کی خواہش پر ان کی بھلائی کے لئے کیا جاتا ہے۔

شکریہ آج پشاور صفحہ 2 2/2