انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن میں آج 2 تقاریب ہوں گی

پشاور: 28 مئی: انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پشاور یونیورسٹی میں آج ہفتہ کو 2 تقاریب منعقد ہوں گی۔ پہلی تقریب میں صبح 10 بجے انسٹی ٹیوٹ کے طلبا و طالبات کو میہڑا پراجیکٹ کی طرف سے سکالر شپ فراہم کئے جائیں گے جب کہ بعد ازاں 11 بجے دوسری تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمت حیات انسٹی ٹیوٹ کی ہم نصابی سرگرمیوں کے ہفتے کی تقریبات میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ، طلبا اور طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے۔

شکریہ آج