پشاور: 08 جون: ایجوکیشن ایمپلائز فاونڈیشن(ای ای ایف) صوبہ خیبر پختون خواہ نے محکمہ تعلیم کے ملازمین کے وہ بچے جنہوں نے سال 2010 میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں صوبہ خیبر پختون خواہ کے کسی بھی بورڈ سے پہلی دس پوزیشنوں میں سے کوئی بھی پوزیشن لی ہو ان کو بیس بیس زار روپے کے چیک جاری کر دیئے۔ پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ملاکنڈ بورڈ سے سیدہ رابعہ حبیب دختر بلقیس بیگم، شرجیل انجم ولد رہائش شاہ، حیواد احمد ولد مشتاق احمد، عظمی صادق دختر صادق احمد،ایبٹ آباد بورڈ سے جواد علی ولد تاج محمد قریشی، فہد نصیر، احمد مجتبی خان اور نزاکت خان، مردان بورڈ سے نمرہ ریاض، ریاض محمد،سلمان علی ولد علی شیر، بنوں بورڈ سے محمد اسد خان ولد پروفیسر محمد علی خان، شہاب احمد خان ولد پروفیسر شاہ نواز، کوہاٹ بورڈ سے افتخار قیوم ولد فضل قیوم اور سوت بورڈ سے عبیداللہ ولد روشن علی کے نام شامل ہیں۔
شکریہ آج پشاور