ان سروس اساتذہ کو ایٹا ٹیسٹ سے مستشنی قرار دیا جائے

پشاور: 03 جون: ملگری اساتذان ضلع نوشہرہ اور تین تحصیلوں کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر اسلام الدین خان گلزئی نوشہرہ کینٹ میں منعقد ہوا جس میں عارف خٹک ، نصر من اللہ، اعظم صدیقی، مغل بادشاہ، گل حیات، جمیل امین، حاجی قیوم، حاضر محمد اور دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نوشہرہ شہر میں اور صوبہ بھر میں ایٹا ٹیسٹ کے نام پر اساتذہ سے کروڑوں روپے بٹورنے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے کیونکہ فی فارم 800 روپے وصول کرنا زیادتی اور ناانصافی ہے جب کہ سروس سٹرکچر کے ہوتے ہوئے ان سے سروس اساتذہ سے ایٹا ٹیسٹ لینے زیادتی ہے اس لئے تمام ان سروس اساتذہ کو ایٹا ٹیسٹ سے مستثنی قرار دیا جائے۔

شکریہ آج