اوپن یونیورسٹی میں اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ

اسلام آباد: 28 جون: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز نے پاک لیگ(پاکستان لائبریری آٹومیشن گروپ) کے اشتراک عمل سے ملک کی مختلف لائبریریوں کے سینئر اہلکاروں اور مختلف یونیورسٹیوں کے لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز ڈیپارٹمنٹس کے اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے۔ جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمدسانگی نے کیا۔ اس ابتدائی ورکشاپ میں کم و بیش چالیس لائبریرنز اور اس شعبے کے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ اس ورکشاپ میں لائبریری آٹو میشن سافٹ ویئر KOHA اور ڈیجیٹل لائبریری سافٹ ویئر DSPACE پر لائبریریوں کو نظم کرنے کی تربیت دی جائے گی۔

شکریہ ایکسپریس اسلام آباد میٹروپولیٹن