ایجوکیشن فار آل پراجیکٹ کی بندش افسوس ناک ہے

پشاور: 02 جون: صوبائی حکومت کی جانب سے خواندگی سب کے لئے پراجیکٹ کی بندش افسوس ناک ہے۔ اس فیصلے سے صوبے میں بیروزگاری ، غربت اور ناخواندگی میں اضافہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے سال 2005 میں شرح خواتین بڑھانے اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے خطیر رقم سے ایلیمنٹری ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت خواندگی سب کے لئے پراجیکٹ کا آغاز کیا۔ منصوبے کے تحت جوبے کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں خواندگی مراکز قائم کئے گئے تھے جس سے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں لیکن اب صوبائی حکومت نے فنڈز کی عدم دستیابی اور پراجیکٹ کو بجٹ میں بوجھ قرار دیتے ہوئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔ اس فیصلے سے ناخواندگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ جائے گی۔

شکریہ آج