اسلام آباد: 07 جون: وفاقی نظامت تعلیما تکے ڈی جی کی صدارت میں تمام ایف جی کالجز کے سربراہان سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام کالجز کے مسائل کو غور سے سنا گیا۔ ڈی جی عاطف کیانی نے کہا کہ وہ تمام مسائل کے حل کے لئے ازخود کالجز کا دورہ کریں گے اور موقع پر احکامات جاری کریں گے۔ اجلاس جو ایک گھنٹے تک جاری رہا میں تمام کالجز کے سربراہان نے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
شکریہ ایکسپریس