ایم ایس ایف (ہم خیال) کا اجلاس

پشاور: 25 جون: مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہم خیال کا اجلاس بمقام سکندر پورہ ایم ایس ایف صوبائی سیکرٹریٹ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صدارت ایم ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری توصیف اکبر آفریدی نے کی۔ اجلاس میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی سینئر نائب صدر عرفان اللہ قاری احسن نواز لیاقت خان زمان خلیل فیضان اور دیگر طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں صوبائی صدر مسلم لیگ تاج محمد خان کے جواں سال بیٹے کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

شکریہ مشرق پشاور کی خبریں