ایم این اے کا بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کا دورہ

پشاور: 31 مئی: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نجم الدین خان نے گزشتہ روز بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کا دورہ کر کے یونیورسٹی گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔ ایم پی اے ملک بادشاہ صالح بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہانداد خان اور رجسٹرار بادشاہ حسین نے رکن قومی اسمبلی نجم الدین خان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ نجم الدین نے یونیورسٹی میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور کام کے معیار و رفتار کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نجم الدین خان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی شرینگل میں گرلز کالج کا قیام علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ پورا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ شرینگل یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق علمی درسگاہ بنایا جائے گا۔

شکریہ مشرق