پشاور: 03 جون: نائیس(این آئی سی ای) اکیڈمی کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے ایک روزہ خصوصی لیکچر کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو انٹری ٹیسٹ کے لئے تیار کرنا تھا۔ تقریب میں اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مقبول احمد شاہ سمیت دیگر اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ لیکچر کے دوران ڈاکٹ رمقبول شاہ نے کہا کہ اکیڈمی نے اب تک ملک و قوم کے لئے ہزاروں انجینئرز اور ڈاکٹر پیدا کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے ذریعے قابل اور ذہین طلبا کو ان کا حق ملا ہے۔
شکریہ مشرق