اسلام آباد: 09 جون: نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر سدرہ عطاء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی تعلیم کمیونٹی سکولز پراجیکٹ اور نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ گزشتہ روز اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن ایک کابینہ کی قرارداد کے ذریعے 1994 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں قائم کیا گیا ۔ اس پراجیکٹ کو ایک مستقل پروگرام بنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات 15 جون تک نہ مانے گئے تو دھرنا دیا جائے گا ۔ بعد ازاں شرکاء نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
شکریہ ایکسپریس