این سی اے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

اسلام آباد: 31 مئی: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کالج آف آرٹس(این سی اے) کی تعلیمی خدمات کے صلے میں اسے یونیورسٹی کا درجہ دے دیا اور ادارے میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ پیر کو اس کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق حکومت نے تمام محکموں میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے این سی اے میں پنشن فنڈ قائم کرنے کے لئے 10 ملین روپے کے فنڈ کی منظوری بھی دی۔

شکریہ ایکسپریس