پشاور: 20 جون: ایگریکلچر یونیورسٹی پبلک سکول اینڈ کالج کے طلبا نے امسال پشاور بورڈ کے میٹرک نتائج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سکول کے طالب علم وسیم خان نے 907 نمبر لے کر سکول میں پہلی، سید ماجد علی شاہ نے 905 نمبر لے کر دوسری، عبید الرحمان نے 887 نمبر لے کر تیسری، نوید محمد نے 870 نمبر لے کر چوتھی جب کہ محمد اویس نے 864 نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر بہادر خان مروت اور پرنسپل کفایت اللہ خان نے طلبا اور ان کے والدین اور اساتذہ کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
شکریہ آج پشاور 2