پشاور: 01 جون: ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطاء اللہ میناخیل نے مختلف سکولوں کا اچانک دورہ کیا ۔ 16 اساتذہ سے ڈیوٹی پر تاخیر سے آنے پر جواب طلب کر لیا۔ جب کہ ایک ٹیچر کو مسلسل غیر حاضری پر معطل کر دیا۔ ای ڈی او ایجوکیشن چارسدہ نے رجڑ اور ترنگزئی میں مختلف پرائمری سکولوں کے دورے کر کے ان کی حاضری کو چیک کیا۔ اس دوران جی پی ایس نمبر 2 رجڑ میں 8 اساتذہ، گرلز مڈل سکول رجڑ میں 2 استانیاں، گرلز پرائمری سکول رجڑ میں 4 استانیاں، ہائی سکول سٹینشیبل ترنگزئی میں 2 اساتذہ کو سکول تاخیر سے آنے پر ان سے جواب طلبی کی گئی جب کہ جی پی ایس ٹو کے ماسٹر قیصر علی کو مسلسل غیر حاضری پر معطل کر دیا گیا۔ سٹیبشل ماڈل ہائی سکول ترنگزئی میں 4 اساتذہ کے پے اے ڈیوٹی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ڈیوٹی چھوڑنے اور سکول میں حاضری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ بصورت دیگر ان کو معطل کر دیا جائے گا۔
شکریہ آج