پشاور: 02 جون: چملہ امزائی کے جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کریں گے جس سے علاقے کی ترقی و عوام کی خوشحالی یقینی ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے اے این پی کے رہنما جیسور خان کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ چملہ امازائی کو ماضی میں پسماندہ رکھا گیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے ہر سیکٹر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر کے علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے عملی اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی کاموں پر جاری کام کو مقررہ معیاد میں مکمل کیا جائے گا جس سے علاقے کی ترقی اور خوشحالی یقینی ہو جائے گی۔
شکریہ آج