اے ڈی او فیمیل پشاور کے سکولوں پر چھاپے

پشاور: 01 جون: شبقدر میں زنانہ پرائمری سکولوں پر اے ڈی او فی میل شائستہ سہیل نے اچانک چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران متعدد استانیاں غیر حاضر پائی گئیں۔ جس پر اے ڈی او نے تادیبی کاروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔
گرلز پرائمری سکول پہلوان قلعہ، مردانہ گونڈا نورانی، گل ولی کورونہ اور دلوزاک گرلز پرائمری سکولوں کی متعدد استانیاں چھاپے کے دوران غیر ھاضر پائی گئیں جن کے خلاف اے ڈی او فی میل شائستہ سہیل نے ای ڈی او ایجوکیشن چارسدہ کو مراسلہ بھجوا دیا۔ عوامی حلقوں نے چھاپوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

شکریہ آج