باچا خان سکول سسٹم کا 21 جون سے تعطیلات کا فیصلہ

پشاور: 11 جون: محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جون سے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں پر لاگو کر دی ہیں۔ تاہم باچاخان سکول سسٹم نے سختی سے اپنے ہی وضع کردہ شیڈول پر کار بند رہتے ہوئے 21 جون سے موسم گرما کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں بچوں کے والدین نے پشاور بورڈ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں کاروائی کرتے ہوئے ان سکولوں کو بھی بند کرائیں۔ ان والدین کا کہنا تھا کہ بورڈ حکام کو 10 جون سے کھلے ہوئے ایسے نجی سکولوں کو بند کرانے کے دعوے تو کر رہے ہیں لیکن نہ جانے کیوں باچاخان سکول سسٹم کے تحت چلنے والے اداروں کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا۔

شکریہ مشرق پشاور کی خبریں