بٹل طلبا میں تقریری مقابلے

ایبٹ آباد: 08 جون: یونین کونسل بٹل میں خوائندہ کور کے تنظیم کے زیر اہتمام ہائی سکولوں، مڈل سکولوں اور پرائمری سکولوں کی سطح پر عورتوں کے بنیادی حقوق اور وراثت کے حوالے سے طلباء کے درمیان تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ یونین کونسل کی سطح پر ہونے والے یہ مقابلے گورنمنٹ مڈل سکول کڑمنگ بالا میں منعقد ہوئے جس میں پرائمری سکول، مڈل سکولوں اور ہائی سکولوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ اس خوائندہ کور تنظیم کے مقابلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول کڑمنگ بالا کے طالب علم سہیل احمد نے تقریری مقابلے میں پہلی اور گورنمنٹ مڈل سکول کڑمنگ بالا کے طالب علم عمر فاروق نے دوسری اور کامریڈ پبلک سکول بٹل کے طالبعلم یحیٰی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شکریہ آج ایبٹ آباد