ایبٹ آباد: 03 جون: بچے قوم کا مستقبل ہیں اور اپنے آنے والے کل کو روشن بنانے کے لئے بچوں کی بہترین تعلیم اور تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس میں اساتذہ والدین سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار اے ڈی او تعلیم اوگی سرکل محمد اشتیاق نے گورنمنٹ پرائمری سکول دلہوڑی میں پی ٹی سی ٹریننگ اور بعد ازاں سکول ہذا کے ماہانہ بزم ادب کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں عبید الرحمان، عقیل احمد خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ اے ڈی او نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارہ کے ہیڈ ماسٹر آثار اللہ اور دیگر عملے کی اس ضمن میں محنت اور کاوشوں کی تعریف کی۔
شکریہ آج