بینظیر یونیورسٹی میں امتحانات کا آغاز

پشاور: 01 جون: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے تحت بی اے، بی ایس سی، بی کام، بی بی اے کے سالانہ امتحانات 2011 آج یکم جون سے شروع ہو رہے ہیں۔ امتحانی ڈیوٹی کے لئے انتہائی فرض شناس اور دیانت دار افراد کی تعیناتی کی گئی ہے اور نقل کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی بنائی گہے۔ امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لئے امتحنای ہال سے باہر ہدایات چسپاں کی گئی ہیں جس پر عمل کرنے سے ناجائز ذرائع کے استعمال کا تدارک ہو گا۔ ان ہدایات میں امیدواروں کو بتایا گیا ہے کہ اگر کہیں غیر قانونی حرکت نظر میں آتی ہے تو اس کی اطلاع کنٹرولر امتحانات کو فراہم کردہ فون نمبر پر دی جائے ۔ اسی طرح بوٹی مافیا کلچر کا خاتمہ ہو جائے گا۔ امتحانی عملہ کے لئے لازم کیا گیا ہے کہ وہ بیان حلفی دے کہ امتحان میں ان کا کوئی قریبی رشتہ دار امتحان نہیں دے رہا ۔ خلاف ورزی کرنے پر محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ اسی طرح امتحانی عملہ کو بتایا گیا ہے کہ اپنے فرائض منصبی انتہائی دیانت داری سے انجام دیں۔ اگر کہیں سے کوئی شکایت موصول ہوئی اور فرائض میں غفلت کی گئی تو ایسے افراد کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا اور آئندہ ڈیوٹی کے لئے بلیک لسٹ ہوں گے۔

شکریہ آج