کوئٹہ: 23 جون: لاپتہ بلوچ لواحقین کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ کے باہر بدھ کو بھی جاری رہا۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او آزاد گوادر زون کے وفد نے یکجہتی کا اظہار کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ بلوچستان سمیت دنیا بھر کے بلوچ آپ کی اس جدوجہد میں شامل ہیں۔ پوری دنیا میں بلوچوں کا مسئلہ اجاگر ہوا ہے لیکن نام نہاد ریاستی حکمرانوں کو اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا س وقت 14 ہزار بلوچ نوجوانان بچے اور خواتین لاپتہ ہیں لیکن حکومت کو ابھی تک درست تعداد معلوم نہیں ہے۔ کیمپ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین قدیر بلوچ ہمشیرہ ثناء سنگت بلوچ ہمشیرہ ڈاکٹر دین محمد بھی موجود تھیں۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ